علاج کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں، ملک واپس ضرور آوں گا: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 00:45

علاج کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں، ملک واپس ضرور آوں گا: پرویز مشرف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ملک واپس ضرور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے انہیں بیرون ملک روانہ ہونے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اجازت ملنے کے بعد پرویز مشرف جمعہ کی صبح 3 بجکر 55 منٹ پر اتحاد ائیرویز کی پرواز سے دبئی کیلئے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔ دبئی روانگی سے قبل پرویز مشرف کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے علاج کیلئے جا رہے ہیں۔ ان کے کمر کی تکلیف 10 برس پرانی ہے۔ وہ اپنا علاج کروا کر ملک ضرور واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :