سماعت واپس آنے پر بہری لڑکی کو زندگی کی سب سے بڑی خبر مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 مارچ 2016 12:10

سماعت واپس آنے پر بہری لڑکی کو زندگی کی سب سے بڑی خبر مل گئی

سماعت سے محروم بہری لڑکی نے جب خصوصی آلات کی مدد سے پہلی بار آواز سنی تو اس کے آنسو ہی تھمنے میں نہیں آئے، مگر اس کے بعد جو ہوا وہ اس کی زندگی کی سب سے بڑی خبر تھی۔
اینڈریا ڈیازکو جیسے ہی الیکٹرانک ڈیوائس لگا نے سے سماعت ملی، اسے اس کی زندگی کے سب سے بڑے سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آن لائن پوسٹ کی ہوئی ویڈیو کے مطابق اینڈریا جیسے ہی سننے کے قابل ہوئی ،اس کے آنسو نکل گئے اور وہ مختلف آوازوں پر ردعمل ظاہر کرنے لگی۔

(جاری ہے)

اسی وقت اس کے بوائے فرینڈ کیون پیکمین نے آگے بڑھ کر اس سے کہا کہ کیا مجھ سے شادی کروگی؟
کیون کا کہنا ہے کہ میں پہلے سے ہی اینڈریا کو پہلی آواز اپنے پروپوزل کی سنانا چاہتا تھا۔کیون کو جواب دیتے ہوئے اینڈریا نے فوراً ہی ہاں کہہ دیا اور کہا کہ اسے کیون کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
اینڈریا کو جو ڈیوائس لگائی گئی ہے وہ سرجری کے بعد کان کے نیچے لگائی گئی ہے۔برطانیہ میں اس وقت 11ہزار افراد نے یہ ڈیوائس لگائی ہوئی ہے اور تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔