کراچی ائیرپورٹ پر چارٹر طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ‌سمیت 3 افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 مارچ 2016 09:36

کراچی ائیرپورٹ پر چارٹر طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ‌سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18مارچ۔2016ء) کراچی ائیر پورٹ پر چارٹر طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے جس میں پائلٹ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ کے رن وے پر چارٹر طیارہ اڑان بھرتے ہی گرگیا،: طیارہ اڑان بھرتے ہی فنی خرابی کے باعث رن وے پر حادثے کا شکار ہوا،ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی سے سکھرجارہا تھا،طیارے میں 21 افراد سوار تھے۔ سول ایوی ایشن نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :