فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جُرم عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 10:43

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جُرم عائد

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء): کراچی میں فکس اٹ مہم کے عالمگیرخان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان اور ان کے ڈرائیور پر کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جُرم میں فرد جُرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعدایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے اس مقدمے میں 8 اپریل کو گواہ طلب کرلیے۔ فکس اٹ کے بانی پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانا سول لائن میں درج ہے۔