غلام علی ہندوستانی گجرات میں پرفارم کریں گے
جمعہ 18 مارچ 2016 11:38
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)نامور غزل گائیک غلام علی اپنے متعدد کنسرٹ منسوخ ہونے کے باوجود ایک مرتبہ پھر ہندوستان میں پرفارم کریں گے۔75 سالہ گلوکار غلام علی کو چار روزہ ثقافتی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے دعوت دی گئی ہے، جہاں غلام علی کے ساتھ مزید 9 فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع باون نگر میں اس ایونٹ کا انعقاد مذہبی لیڈر موراری باپو نے کیا ہے جو 19 مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔
ایونٹ آرگنائزر اور موراری کے قریبی ساتھی ہریش جندرہ جوشی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ تالگاجردا گاوٴں میں موراری باپو کے ٹرسٹ شری چتراکٹدھم کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’غلام علی اس چار روزہ ایونٹ میں ایک دن پرفارم کریں گے، وہ اس سے قبل بھی یہاں پرفارم کر چکے ہیں، غلام علی کو مزید 5 فنکاروں کے ہمراہ ایونٹ کے آخری روز ’ہنومنت ایوارڈ‘ دیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.