کرینہ کپور کے میوزک کی تیز آواز پر پڑوسی نے پولیس بلالی

جمعہ 18 مارچ 2016 11:43

کرینہ کپور کے میوزک کی تیز آواز پر پڑوسی نے پولیس بلالی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور کے پڑوسیوں نے آدھی رات پارٹی کے دوران میوزک کی تیز آواز سے تنگ آکر پولیس کو شکایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے قریبی دوستوں کو خصوصی دعوت پر گھر مدعو کیا جس میں ان کی بہن کرشمہ کپور اور اداکارہ سونم کپور سمیت متعدد اداکار بھی شریک تھے جب کہ فلم کے بعد اداکارہ کی جانب سے دی گئی پارٹی میں تیز آوازمیں میوزک چلایا گیا جس سے ان کے پڑوسیوں کے آرام میں خلل پڑگیا اور انہوں نے تنگ آکر پولیس کو شکایت کردی۔

پولیس کی اداکارسیف علی خان کے گھر آمد پر پارٹی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے پڑوسیوں کی شکایت سے متعلق آگاہ کرنے پر پارٹی کو وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم”کی اینڈ کا“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :