ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم”ناوٴ یو سی می“کے سیکوئل کا نیا ٹریلر جاری

تجسس سے بھرپور فلم 10 جون کو بڑے پردے کی زینت بنے گی

جمعہ 18 مارچ 2016 11:45

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم”ناوٴ یو سی می“کے سیکوئل کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم” ناوٴ یو سی می“ کے سیکوئل کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک بار پھر چار جادوگروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ہارس مین کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس بار بھی ہارس مین کو کئی خطرات اور سازشوں کا سامنا ہے جنہیں وہ بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں جیسی ایزن برگ، مارک روفالو، ووڈی ہارلسن، ڈیو فرینکو جبکہ عائلہ فشر کی جگہ اس بار لزی کیپلان شامل ہیں جو کہ خاتون جادوگر کا کردار نبھائیں گی۔ تجسس سے بھرپور فلم 10 جون کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :