Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 11:48

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان بھارت پہنچنے پر پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔عمران خان کولکتہ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شریک ہوں گے جس کے بعد بیس مارچ کو عمران خان وطن واپس آجائیں گے۔ بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ بڑا میچ ہے کوئی مشورہ دیں، پاک بھارت میچ میں پریشر بہت ہوتا ہے،میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا۔

کوشش ہو گی کہ تجربے کی روشنی میں ٹیم کو مشورہ دوں،ہمارے دور میں پاکستان بھارت سے جیت کر آتا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعلیٰ کا بیان مہمان نوازی کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کولکتا پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو خوب پذیرائی ملی۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میرے لیے بہت چیلنجنگ ہے تاہم کرکٹ پر بات کر کے پیسہ کمانا میرے لیے نسبتا آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کمزور سیاستدان کی نشانی ہے، دونوں ممالک کو چاہئیے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل کریں۔کپتان نے کہا کہ شیخ رشید نے ہمارے ساتھ جانا تھا مگر جلدی چلے گئے ۔طاہرالقادری کی بھارت میں موجودگی کا علم نہیں۔مشرف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشرف چلے گئے اب میں میاں صاحب سے پوچھوں گا ، ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے بارے میں میں بس یہی کہوں گا ’نادان گر گیا سجدے میں جب وقت قیام آیا‘۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات