کراچی‘ کار سرکار میں مداخلت ‘فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر پر فرد جرم عائد

جمعہ 18 مارچ 2016 12:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کردی۔ عالمگیر خان پر وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے سامنے کچرا پھینکنے کا الزام ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر 8 اپریل کو گواہان کو عدالت میں طلب کرلیا۔ عالمگیر خان پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔ عالمگیر خان مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔