لیاری گینگ وار کی 6 سہولت کار خواتین گرفتار
گرفتار خواتین لیاری گینگ وار کے کارندوں کو سہولت فراہم کرتیں‘تاجروں کی ریکی اور بھتہ بھی وصول کرتی تھیں
جمعہ 18 مارچ 2016 12:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی میں پولیس نے چھاپے کے دوران لیاری گینگ وار کی 6 سہولت کار خواتین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کی 6 سہولت کار خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق حراست میں لی گئیں خواتین لیاری گینگ وار کے کارندوں کو سہولت فراہم کرتی تھیں جب کہ گینگ وار کے کارندوں کے کہنے پرتاجروں کی ریکی بھی کرتی تھی اور ان سے بھتہ بھی وصول کرتی تھیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کو سہولت فراہم کر نے والی مزید خواتین کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ پیسوں کے عوض کام کرتی تھیں، گرفتار کی گئیں خواتین کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.