لیاری گینگ وار کی 6 سہولت کار خواتین گرفتار

گرفتار خواتین لیاری گینگ وار کے کارندوں کو سہولت فراہم کرتیں‘تاجروں کی ریکی اور بھتہ بھی وصول کرتی تھیں

جمعہ 18 مارچ 2016 12:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی میں پولیس نے چھاپے کے دوران لیاری گینگ وار کی 6 سہولت کار خواتین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کی 6 سہولت کار خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حراست میں لی گئیں خواتین لیاری گینگ وار کے کارندوں کو سہولت فراہم کرتی تھیں جب کہ گینگ وار کے کارندوں کے کہنے پرتاجروں کی ریکی بھی کرتی تھی اور ان سے بھتہ بھی وصول کرتی تھیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کو سہولت فراہم کر نے والی مزید خواتین کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ پیسوں کے عوض کام کرتی تھیں، گرفتار کی گئیں خواتین کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :