قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:24

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام 15 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں سند ھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، منیجرز میٹنگ 11 اپریل کو شام چار بجے ہوگی اور چیمپئن شپ 17 اپریل تک جاری رہے گی۔