وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال،ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ اکھاڑپھینکا جائیگا ۔عسکری و سیاسی قیادت کا مصمم عزم۔۔ وزیر اعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات ،کاشتکاروں کے خدشات دور کرنے میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پرآج وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں عسکری و سیاسی قیادت نے ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔
ا جلاس میں جاری عسکری آپریشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں آپریشن ضرب عضب پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن سے نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے پشاور میں دھماکہ کی پرزور مذمت کی جس میں سرکاری اہلکاروں کو شہید کیا گیا ۔(جاری ہے)
دریں اثناں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ارکان اسمبلی رضا حیات ہراج، چوہدری نذیر احمد اور عبدالرحمان خان کانجونے ملاقات کی۔
جس میں ارکان اسمبلی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اقتصادی استحکام اور توانائی میں خودکفالت کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ کی اصلاحات کے مستقبل قریب میں مثبت اثرات برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سماجی و اقتصادی پالیسیوں پر بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں اور مالیاتی و کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی عوام کو بااختیار بنانے کی مظہر ہے۔ارکان پارلیمنٹ نے ان کے متعلقہ حلقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کاشتکاروں کے خدشات دور کرنے میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک کو ترقی یافتہ، ترقی پسند اور جدید ریاست میں بدلنے کے لئے وزیراعظم کے وژن کو سراہا ۔ ارکان قومی اسمبلی نے مجموعی سلامتی کی صورتحال میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وزیراعظم کی قیادت میں قوم متحد ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں مجوزہ ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے مقصد کے حامل تمام منصوبوں اور اسکیموں پر عمل درآمد میں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کوہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.