یوم پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:33

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اتوار سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجازالرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔چیمپئن شپ میں سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ یہ چیمپئن شپ 23 مارچ تک جاری رہے گی۔