ودہولڈنگ ٹیکس سے جان چھڑانے کیلئے سرمایہ کاروں نے بانڈ زمارکیٹ کا رخ کرلیا

جمعہ 18 مارچ 2016 13:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس سے جان چھڑانے کیلئے سرمایہ کاروں نے بانڈز مارکیٹ کا رخ کرلیا، شہریوں نے بڑے پیمانے پر بانڈ زخرید کر محفوظ کرنا شروع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بانڈ زمارکیٹ میں کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس کاروبار میں یکدم اتنی تیزی نہیں آئی جتنی اب ہے۔بانڈز مارکیٹ میں کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بڑے بانڈز کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :