یمن ‘ سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں میں کمی کا اعلان

جمعہ 18 مارچ 2016 13:12

یمن ‘ سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں میں کمی کا اعلان

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن میں اس کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں کمی لائی جائے گی۔امریکی حمایت کے حامل عرب ممالک کے اتحاد نے یمن کی حکومت کے حمایت میں ایک سال قبل فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔سعودی عرب کی فوجی کے ترجمان نے کہا کہ فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی فوجوں کو فضائی مدد جاری رکھی جائے گی۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان گذشتہ دنوں یمن میں ایک بازار میں فضائی کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ہجہ صوبے کے ضلع مستبا کے ایک بھرے بازار کو کم از کم دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ‘ یہ علاقہ حکومت مخالف شیعہ حوثی باغیوں کے زیرانتظام ہے۔

(جاری ہے)

سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے بتایا کہ اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف یمنی فوجوں کو فضائی مدد جاری رکھی جا سکتی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری کے مطابق اتحاد کا مقصد ایک مضبوط مربوط حکومت کا قیام ہے جس میں مضبوط قومی فوج اور سکیورٹی فورسز شامل ہوں جو دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں اور مل بھر میں قانون کا نقاذ کریں۔انہوں نے کہاکہ صرف اتحاد فوجوں کی چھوٹی ٹیمیں وہاں موجود رہیں گی جو یمنی فوجوں کو ’سامان و سامان مہیا کرنے، تربیت اور مشاورت‘ کا کام کریں گی، جو آہستگی سے اتحادی فوجوں کی جگہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :