گنی میں ایبولا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے ‘حکومت کی تصدیق

جمعہ 18 مارچ 2016 13:13

کوناکرے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)گنی میں ایبولا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی کی حکومت نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایبولا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق3مزید مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک ان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔