شمالی کوریا نے سمندر میں دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں ‘جنوبی کوریا اور امریکی حکام کا دعویٰ

جمعہ 18 مارچ 2016 13:13

سیئول /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)جنوبی کوریا اور امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔حکام کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے داغے گئے ‘یہ میزائل 800 کلومیٹر دور سمندر میں گرا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک دوسرا میزائل بھی داغا گیا شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ان دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق دوسرا میزائل درمیانی فاصلے کا روڈوگ میزائل تھا، جسے سڑک پر چلنے والی کسی گاڑی سے چھوڑا گیا۔روڈوگ 1،300 کلومیٹر دور تک جا سکتا ہے اور اس کی زد میں جنوبی کوریا اور جاپان کے کچھ حصے آ سکتے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کی لیفٹیننٹ کرنل مشیل بیلڈاذا نے کہاکہ ہم شمالی کوریا کو ان کی کارروائیوں سے پرہیز کی اپیل کرتے ہیں، جن سے علاقے میں کشیدگی اور بڑھ سکتی ہے۔