سابق امیر قطر کی توہین کے الزام میں قید شاعر رہا
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رہائی کو تاخیر ‘ مگر اچھی خبر قرار دیدیا
جمعہ 18 مارچ 2016 13:14
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) 2011 میں قطر کے سابق امیر کی توہین اور ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کرنے کے جرم میں قید کاٹنے والے شاعر کو رہا کر دیا گیا ہے۔محمد العجمی کو جو محمد ابن الذیب کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں ملک کے موجودہ امیر کی جانب سے معاف کیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رہائی کو تاخیر سے مگر اچھی خبر قرار دیا ہے۔
العجمی کو پہلے 2012 میں عمر قید سنائی گئی تھی ‘ 2013 میں ایک اپیل کے بعد اسے 15 سال قید میں تبدیل کر دیا گیا۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے ان کی سزا پر تنقید کرتے ہوئے مقدمے کے دوران بیضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔العجمی کے بھائی نے بتایا کہ انھیں امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے معاف کیے جانے کے فوراً بعد رہا کر دیا گیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.