محدود وسائل کے باوجود بیرون ملک پاکستانی مشنز کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزارت خارجہ
جمعہ 18 مارچ 2016 13:16
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عالمی فورمز سمیت ہر ملک میں موجود پاکستانی مشنز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے میں 22 فیصد سے زائد کمی آئی۔
محدود پروفائل کے باوجود پاکستان کے فارن مشن کی عالمی فورمز سمیت ہر جگہ نمایاں کارکردگی ہے۔ 2010-11ء کے دوران فارن مشنز کے اخراجات آٹھ ارب 35 کروڑ 17 لاکھ روپے‘ 2011-12ء کے دوران 9 ارب 43 کروڑ 74 لاکھ روپے‘ 2012-13ء میں 10 ارب 44 کروڑ 78 لاکھ روپے‘ 2013-14ء میں 11 ارب 11 کروڑ 56 لاکھ ‘ 2014-15ء میں دس ارب 94 کروڑ 99 لاکھ روپے‘ 2015-16ء میں جنوری تک 6 ارب 3کروڑ 41 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.