سدہارت ملہوترا نے کرن جوہر کو اپنا ”گاڈ فادر “ قرار دیدیا

جمعہ 18 مارچ 2016 13:23

سدہارت ملہوترا نے کرن جوہر کو اپنا ”گاڈ فادر “ قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار سدہارت ملہوترا آجکل کرن جوہر کی پروڈکشن ”کپور اینڈ سنز “کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ اداکار نے فلم کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا شمار ان خوش نصیب اداکاروں میں ہوتا ہے جنھیں کرن جوہر جیسے فلمساز اپنی فلم کے زریعے بولی ووڈ میں متعارف کراتے ہیں۔

واضح رہے سدہارت ملہوترا کو سب سے پہلے کرن جوہر نے اپنی 2012ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر “میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں اداکار کا کہنا ہے کہ انھوں نے فنی سفر کے دوران سب سے ذیادہ پروجیکٹس کرن جوہر کی دھرم پروڈکشن کے بینر تلے ہی مکمل کرائے ہیں۔بولی ووڈ میں گاڈ فادر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سدہارت کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں کرن جوہر کو اپنا گاڈ فادر مانتے ہیں اور ہمیشہ مانتے رہیں گے۔

یاد رہے کپور اینڈ سنز میں سدہارت ملہوترا کے ہمراہ عالیہ بھٹ ، فواد خان اور رشی کپور نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔کرن جوہر کی پروڈکشن کپور اینڈ سنز 18مارچ کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :