سابق ایم این اے امجد علی وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 14:15

گوجرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : سابق ایم این اے امجد علی وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تاہم امجد علی محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ امجد علی کی گاڑی پر حملہ جھنگ روڈ پردھمہ بنگلہ پل کے قریب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :