Live Updates

پاک بھارت میچ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کروں گا، کوشش ہوگی تجربے کی روشنی میں پاکستانی ٹیم کومفید مشورے دؤں، پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشرہوتاہے،وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کابیان مہمان نوازی کیخلاف تھا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کروں گا، کوشش ہوگی تجربے کی روشنی میں پاکستانی ٹیم کومفید مشورے دؤں، پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشرہوتاہے،وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کابیان مہمان نوازی کیخلاف تھا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ شاہد آفریدی نے رہنمائی مانگی تھی، بھارت پہنچ کر قومی ٹیم کو مفید مشورے دوں گا، کوشش ہوگی تجربے کی روشنی میں پاکستانی ٹیم کومفید مشورے دؤں، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان بھارت سے جیت کر آتا تھا، تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پریشرہوتاہے، وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کابیان مہمان نوازی کیخلاف تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات