پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے،پاکستان آئندہ 25 مضبوط معیشت کے حامل ملکوں میں شامل ہو جائے گا، ایس ایم حالی نے اپنی کتاب میں چین کا صحیح خاکہ پیش کیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ممتاز دفاعی تجزیہ نگار سلطان محمود حالی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے،پاکستان آئندہ 25 مضبوط معیشت کے حامل ملکوں میں شامل ہو جائے گا، سلطان محمود حالی نے اپنی کتاب میں چین کا صحیح خاکہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایس ایم حالی نے کتاب چین کا صحیح خاکہ پیش کیا، چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، اقتصادی راہداری پر خدشات دور کر دیئے گئے ہیں، اقتصادی راہداری پر ملک میں مکمل ہم آہنگی ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان آئندہ 25 مضبوط معیشت کے حامل ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔