وانا‘پولیٹیکل انتظامیہ کاآپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ ‘ واپسی 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 18 مارچ 2016 14:25

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ ‘ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہوگا،جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔