ملتان میں معمولی گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلا دب کر بیوی کو قتل کر دیا‘ مقدمہ درج

جمعہ 18 مارچ 2016 14:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ملتان میں معمولی گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلا دب کر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کا گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل شجاع آباد کی بستی ڈھورے والا میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر سلیم نے اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا گلا دبا دیا، جس سے تسلیم بی بی موقع پر دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ راجہ رام نے مقدمہ درج کر کے سلیم اور اس کے بھائی عباد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد بھجوا دی ہے

متعلقہ عنوان :