بے نظیر بھٹو کو حکیم اللہ محسود کے محافظ نے قتل کیا۔ نیا انکشاف ہو گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 14:33
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران مجھے افغان فیز پر نظر رکھنے والا ایک نمائندہ ملا جس نے انکشاف کیا کہ سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو طالبان قبائلی علاقہ میں اپنی سیف ہیون دیگر اغوا کیے گئے افرادمیں لے گئے ، جہاں ایک سے دو ماہ کے بعد ایک دن طالبان کے لیڈر حکیم اللہ محسود آئے ، اس جگہ طالبان کے جو جنگجوموجود تھے وہ ان کا ہاتھ چومنے لگے ۔
یہ دیکھ کر شہباز تاثیر نے دریافت کیا کہ یہ کون ہیں ؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ ہمارے لیڈر ہیں ۔ حکیم اللہ محسود کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جس نے ان حالات میں بھی اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔(جاری ہے)
شہباز تاثیر کے بارے میں معلوم ہونے پر وہ شخص نقاب اتار کر ان کے پاس آیا اور کہا کہ لڑکے میرا چہرہ پہچان سکتے ہو؟ جس پر شہباز تاثیر نے انکار کیا ۔
شہباز تاثیر کا انکار سن کر مذکورہ شخص نے محترمہ بے نظیر بھٹو ، سلمان تاثیر ، مشرف اور آصف زرداری سمیت اپنے دیگر مخالفین کے سے متعلق مغلظات کہے اور کہا کہ تمہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ میں کون ہوں، میں وہ ہوں جس نے بے نظیر بھٹو کو قتل کیا تھا اور میری تصاویر تک میڈیا پر دکھائی گئیں۔ نقاب پوش شخص نے کہا کہ میں یہاں زندہ سلامت ہوں اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ چودرہ غلام حسین نے بتایا کہ بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ وہ شخص حکیم اللہ محسود کا ذاتی محافظ تھا۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.