وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ‘ملک سے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 14:35

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ‘ملک سے دہشتگردی اور انتہاءپسندی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) ملکی سیکورٹی صورتحال پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اعلی سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں دہشتگردی اور انتہاءپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراءچودھری نثار ، اسحاق ڈار ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا اور دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پشاور دھماکے کی مذمت اور شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :