چین میں پلاسٹک شاپرز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی
دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ہزاروں شاپرز برآمد پلاسٹک شاپرز صحت کیلئے نقصان دہ ہیں ، محکمہ خوراک
جمعہ 18 مارچ 2016 14:41
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین کے شہر شنگھائی میں پلاسٹک بیگز (شاپرز ) کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ شہری انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپرز صحت کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں ۔محکمہ خورا ک سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے مختلف دکانو ں پر چھاپے ما ر کر ہزاروں شاپرز برآمد کر لئے ، یہ کریک ڈاؤن شاپرز پر پابندی کے اعلان کے بعد کیا گیا ۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سفید آلودگی ہے جو وسیع پیمانے پر پھیل رہی ہے ، دوکاندار لوگوں کو سودا سلف ڈالنے کیلئے جو بیگز مفت فراہم کرتے ہیں ان میں ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو صحت کیلئے نقصان دہ ہیں ،یہ پلاسٹک بیگز خورا ک محفوظ کرنے کیلئے پلاسٹک کوری سائیکل کر کے بنائے جاتے ہیں جو غیر محفوظ ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسے استعمال شدہ شاپرز گندگی کے ڈھیروں سے اکٹھے کر کے فیکٹری میں پہنچائے جاتے ہیں جہاں سے انہیں دوبارہ استعمال کے قابل بنا کر مارکیٹ میں بیچ دیا جاتا ہے ،انہیں عام طورپر چھوٹی اور غیر قانونی دوکانیں اور ورکشاپس استعمال کرتے ہیں جو انہیں جراثیم سے پاک نہیں کرتے اور وہ انسانی صحت کیلئے مضر ہوتے ہیں ، یہ شاپرز بہت زیادہ درجہ حرارت پر تیار کئے جاتے ہیں اور ان میں محفوظ کی گئی خوراک انسانی صحت کیلئے بڑے مسائل پیدا کرتی ہے جن میں دل کی بیماریاں بھی شامل ہیں ۔
سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ شاپرز بہت باریک ہوتے ہیں اور حکومت نے ان کیلئے جو قومی معیار طے کر رکھا ہے یہ اس سے 40فیصد پتلے ہوتے ہیں ، اس لئے عوام اوردوکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے بیگز استعمال نہ کریں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.