بھارت، گھوڑے پر تشدد بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 مارچ 2016 14:46

لکھنئو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گھوڑے پر تشدد کرنا بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا، ڈنڈوں کے وار سے گھوڑے کو زخمی کرنے والے گنیش جوشی کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو میں ریاستی وزیر اعلی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے محکمہ پولیس کی ملکیت گھوڑے پر تشدد کیا تھا۔ گنیش جوشی نے ڈنڈوں کے وار سے شکتی مان نامی گھوڑے کے پاں کی ہڈی توڑ ڈالی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ گھوڑے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود گنیش جوشی نے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور کانگریس کی ریاستی حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :