نیب خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی تحقیقات کرے،دانیال عزیز

جمعہ 18 مارچ 2016 15:12

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے 60 فیصد کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں‘ نیب کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے کیونکہ کے پی کے کی وزارتوں کے سیکرٹریز اس پر قابو نہیں پاسکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر دانیال عزیز نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے کرپشن اور بدعنوانیوں کے خاتمے کے حوالے سے پیش رفت کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے 60 فیصد کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں۔ نیب کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے کیونکہ کے پی کے کی وزارتوں کے سیکرٹریز اس پر قابو نہیں پاسکے۔

متعلقہ عنوان :