ارکان پارلیمنٹ کے پانچ سال پہلے اور موجودہ اثاثوں کی تفصیلات نکالی جائیں تو احتساب ہو جائے گا،مراد سعید

جمعہ 18 مارچ 2016 15:13

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن مراد سعید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ارکان کے پانچ سال پہلے اثاثے کتنے تھے اب کتنے ہیں تفصیلات نکالی جائیں تو احتساب ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مراد سعید نے قومی اسمبلی کے بعض ارکان پر الزامات لگانے شروع کئے تو سپیکر نے کہا کہ جب تک کوئی رکن ایوان میں موجود نہ ہو ان کے خلاف بات نہیں ہو سکتی۔ مراد سعید نے نندی پور پاور پراجیکٹ‘ قائد اعظم سولر پارک کے حوالے سے الزامات عائد کئے اور پارلیمنٹ کے ارکان کے پانچ سال پہلے اثاثے کتنے تھے اب کتنے ہیں تفصیلات نکالی جائیں تو احتساب ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :