این ایچ اے کو تھاہ کوٹ تا بونیر تک شاہراہ کا بڑا منصوبہ بنانے کی ہدایت کی جائے، شیر اکبر خان

جمعہ 18 مارچ 2016 15:16

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ضلع بونیر کے مسائل اٹھانے پر کہا ہے کہ ان کے حلقے میں آئندہ انتخابات میں کسی جماعت کو ان کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ ضلع بونیر ایک پسماندہ ضلع ہے وہاں این ایچ اے کو تھاہ کوٹ تا بونیر تک شاہراہ کا بڑا منصوبہ بنانے کی ہدایت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :