احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے،شازیہ مری

جمعہ 18 مارچ 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ احتساب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو باہم مل کر عزم کا اظہار کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ احتساب چاروں صوبوں میں بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے جا چکے ہیں ان پر ملک میں مقدمات تھے۔

(جاری ہے)

ایوان میں اس حوالے سے وضاحت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے ملک میں بحث جاری ہے اس کا فائدہ ہونا چاہیے۔ خواتین کے حوالے سے بل پر دانشمندی کا مظاہرہ کیا جاتا تو یہ معاملہ متنازعہ نہ بنتا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو باہم مل کر عزم کا اظہار کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ احتساب چاروں صوبوں میں بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :