دہشت گردی کے چھوٹے واقعات سے بھی جنگ کی طرح نمٹنا ضروری ہے ،منوہر پریکر
ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کیے بغیر نہیں جاسکتے،پڑوسی ملک جب روایتی جنگوں میں ناکام ہوگیا جیسا کہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگ میں ناکام ہوئے تھے تو دشمن نے بھارت کو خون میں نہلانے کے لیے ہزاروں طریقوں کا سہارا لیا، پٹھان کوٹ واقعے کو بھی ایک جنگ کی نظر سے ہی دیکھا جائے گا،بھارتی وزیر دفاع کا لوک سبھا میں خطاب
جمعہ 18 مارچ 2016 15:31
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے چھوٹے واقعات سے بھی جنگ کی طرح نمٹنا چاہیے ،ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کیے بغیر نہیں جاسکتے،پڑوسی ملک جب روایتی جنگوں میں ناکام ہوگیا جیسا کہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگ میں ناکام ہوئے تھے تو دشمن نے بھارت کو خون میں نہلانے کے لیے ہزاروں طریقوں کا سہارا لیا، پٹھان کوٹ واقعے کو بھی ایک جنگ کی نظر سے ہی دیکھا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں پٹھان کوٹ ایئر بیس واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کیے بغیر نہیں جاسکتے۔پاریکر کا کہنا تھا کہ اسے بالکل ایک جنگ کی نظر سے دیکھنا چاہیے، حتی کہ دہشت گردی کے بہت چھوٹے واقعات سے بھی جنگ کی طرح نمٹنا چاہیے۔(جاری ہے)
آپ اس طرح کے آپریشنز کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر براہ راست کمنٹری نہیں چلاسکتے، یہ سیکیورٹی فورسز کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر اس عمل کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کے بغیر نہ جاسکیں۔اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہ انھوں نے پٹھان کوٹ آپریشن کے وقت سے پہلے ختم ہونے کی کوئی ٹوئیٹ نہیں کی تھی، منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ یہ شاید ایک چھوٹی سی غلطی تھی، جسے فوری طور پر درست کرلیا گیا تھا۔بھارتی وزیر دفاع لوک سبھا میں پٹھان کوٹ ایئربیس واقعے اور پاکستان کے حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے ارکان اسمبلی کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ جب وہ روایتی جنگوں میں ناکام ہوگئے، جیسا کہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگ میں ناکام ہوئے تھے تو دشمن نے بھارت کو خون میں نہلانے کے لیے ہزاروں طریقوں کا سہارا لیا، پٹھان کوٹ واقعے کو بھی ایک جنگ کی نظر سے ہی دیکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.