لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی درخواست دائر

جمعہ 18 مارچ 2016 16:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے درخواست دائر کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو حصول انصاف کیلئے لاہور جانا پڑتا ہے‘جس سے ان کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ملتان کے رہائشی شہباز گورمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انصاف کے حصول کیلئے لاہور جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ملتان میں ہائیکورٹ قائم کیا جائے۔ درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر کے پنجاب ہائیکورٹ رکھنے کی استدعا بھی کی ہے۔