آئینی مجرم کا عدالتی فیصلے سے آزاد ہونا ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں، زاہد خان
جمعہ 18 مارچ 2016 16:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے پرویز مشرف کی عدالت سے رہائی اور حکومت کی طرف سے فیصلے کیخلاف اپیل کی بجائے نام ای سی ایل سے نکالنے پر کہا ہے کہ آئین پارلیمنٹ کا محافظ ہوتا ہے آئین کے آرٹیکل 6کا مجرم عدالتی فیصلے سے آزاد ہو گیا ہے جو ملک اور قوم کیلئے کسی بھی طرح نیک شگون قرار نہیں دیا جا سکتا۔
عدلیہ کا فیصلہ جمہوریت کو کمزور کرنے اور آمرانہ سوچ کی مضبوطی کا عکاس ہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں آمروں اور آمریت کو ہر بار عدالتوں سے ریلیف دیا گیا ۔عدالتوں کے فیصلے بولتے نہیں نظر آتے ہیں لیکن پاکستان کی عدالتی تاریخ کبھی بھی قوم کیلئے فخر کا باعث نہیں رہی۔عدالتی فیصلے کے خلاف حکومت کو اپیل کرنی چاہئے تھی ۔(جاری ہے)
ملک و قوم کے دشمن پرویز مشرف کا آذاد ہونا اور بیرون ملک روانگی باعث حیرت ہے ۔
زاہد خان نے کہا کہ جمہوری قوتیں آئین کی بالا دستی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور ملک میں بلا تمیز وتفریق قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اے این پی عوام کے ساتھ کھڑی رہیگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں قانون صرف بے بسوں کے خلاف استعمال ہوتا رہیگا پرویز مشرف جیسے طاقتور آذاد ہو کر عدلیہ انتظامیہ کیلئے چیلنج بنتے رہینگے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.