محکمہ ایکسائز نے بڑے ٹرانسپورٹرز سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں تقریباًایک ارب کمانے کی منصوبہ بندی کر لی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑے ٹرانسپورٹرز سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں تقریباًایک ارب روپے کمانے کی منصوبہ بندی کر لی ، پیر کے روز سے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر شہر میں داخل اور باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے چھان بین کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق بڑے ٹرانسپورٹرز کی انٹر سٹی روٹ پر چلنے والی تقریباً70فیصد گاڑیاں پنجاب کے اندر چلتی ہیں لیکن ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن اور ٹوکن کی ادائیگی دوسرے صوبوں میں کرائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تما م بڑے ٹرانسپورٹرز کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پنجاب میں کریں ۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کے مطابق پیر کے روز سے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائین گے جہاں پر نہ صرف بڑی ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ بلکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بھی چھان بین کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمے کو اس اقدام سے ایک ارب روپے کا ٹیکس اکٹھے ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :