برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو

جمعہ 18 مارچ 2016 16:34

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 19مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سٹیڈیم فیڈر دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک نیز 20مارچ (بروزاتوار) اِسی گرڈکے سورج گنج بازار، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، ایم ای ایس (MES)، کینٹ اورسٹیڈیم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ 21مارچ کو شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس اور سریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس واسا فیڈروں سے ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کشمور۔سوئی لائن پرکام کے باعث ڈیرہ بگٹی گرڈسے 21مارچ سے 24مارچ تک (روزانہ) صبح 9بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہاکرے گی ۔کیسکونے متعلقہ جملہ صارفین سے بجلی کی بندش پرپیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :