پھول پیا ر و محبت کا پیغام دیتے ہیں او ر ہمیں اس پیغام کو پور ے سندھ میں پھیلا ناچاہیے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پھول پیا ر و محبت کا پیغام دیتے ہیں او ر ہمیں اس پیغام کو پور ے سندھ میں پھیلا ناچاہیے تا کہ عوام میں پیار محبت و بھائی چارگی کی فضاء قائم کی جائے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر محترمہ عائشہ ابٹرو نے بلدیہ وسطی کے محکمہ پا رکس کی جانب سے ضلع وسطی میں تین روزہ پھولوں کی نمائش Annual Flower Show 2016 کے افتتاح کہ موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس نمائش کا اہتمام بلدیہ وسطی کی جانب سے نزیر حسین پارک بلاک 12،ایف بی ایریا میں کیا گیا ۔رنگ اور خوشبو سے سجی اس نمائش میں ہر موسم کے پھول موجود تھے ۔ افتتاح کے موقع پر بچوں نے فضا ء میں غبا ر ے اور کبوتر چھوڑکر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پھولوں کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کے پودے ،بچوں کے لئے پلے لینڈ ،فوڈ اسٹا ل عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے ،دوران نمائش بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کو پھولوں کی اقسام اور ان کی خصو صیا ت کے بارے میں آ گا ہ کرتی رہی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر افسران اور عوام کی بٹری تعداد بھی موجو دتھی ۔

متعلقہ عنوان :