حجرہ شاہ مقیم ،پولیس حراست سے فرار ہونیوالے بدنام زمانہ دوڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
جمعہ 18 مارچ 2016 16:36
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پولیس حراست سے فرار ہونیوالے خطرناک بدنام زمانہ دونوں ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ملزمان دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر چکے تھے، درجنوں مقدمات میں ملوث تھے، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، پولیس کا موقف ۔
(جاری ہے)
واقعات کے مطابق چند روز قبل چک نمبر16 ون ایل میں دوران ڈکیتی تین بھائیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان سیف اللہ ولد اشرف سکنہ 18ون ایل اور محمد یار ولد امیر سکنہ حویلی لکھا کو گزشتہ روز انچارج انو یسٹی گیشن راؤ محمد حسین پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر برآمدگی کے لئے 5جی ڈی لے جا رہا تھا کہ چک نمبر 7ون آر کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور سیف اللہ و محمد یار کو چھڑوا کر لے گئے ،ڈی پی او محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی رینالہ سرکل محمد طارق ملک کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد سرور ،ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر محمد یوسف ،ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ مرزا اشرف پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکرملزمان کا تعاقب کیا گیااور رات گئے 17ون آر برساتی نالہ کے قریب ملزمان اور انکے ساتھیوں کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے تبادلہ میں سیف اللہ اور محمد یار ہلاک ہو گئے باقی ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے ،مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.