حجرہ شاہ مقیم،تیز رفتار بس پہیہ کھلنے سے نہر میں جا گری، متعدد مسافر زخمی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:36

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) تیز رفتار بس پہیہ کھلنے سے نہر میں جا گری، متعدد مسافر زخمی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بس نمبری 4586ایل زیڈ آر ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ پل نہر ٹو ایل کے قریب بس کا اگلہ ٹائر کھل گیا اور بس بے قابو ہو کرٹوایل نہر میں جا گری جسکے نتیجے میں ڈرائیور اور خاتون سمیت چار مسافر شدیدزخمی ہوئے بس میں تقریبا35مسافر سوار تھے ،ریسکیو 1122کی ٹیم نے تمام مسافروں کو بحفاظت نہر سے نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :