چین میں نئی مائیں بچوں کی پیدائش کے وقت فائیو سٹار علاج کی خواہاں ہیں

جمعہ 18 مارچ 2016 16:42

ژیان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) خود کو یا اپنے نوزائیدہ بچے کو قدیم چینی روایات کے مطابق گھر میں بیٹھنے والے مہینے کے دوران گھر میں محدود کرنے کے بجائے سن ہاؤ نے ایک پرتعیش زچہ بچہ مرکز بک کیا ہے ایک30سالہ سن نے کہا کہ مہینہ آرام سے کیوں نہ بیٹھا جائے ، یہ میرے لئے اپنی اصلی حالت میں واپس آنے کے لئے 24گھنٹے کی بے بی سٹنگ سروس اور یو گا کلاسز ہیں ،ا سکا مطلب یہ ہوا کہ میں آرام سے رہ سکوں گی ، ہشاش بشا ش ہوجاؤں گی اور کام پر واپس جانے کیلئے تیار ہو ں گی ،سن ہاؤ کے خیال کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ اپنے آرام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق سینٹر میں ہونیوالی یوگا کلاسز میں شرکت سے انہیں اپنی اصل حالت میں واپس آنے میں مدد ملے گی ،50ہزار ژوان کی بدولت شمال مغربی چین کے صوبہ شان ژی کا یہ مرکز رہائش ، کھانا ، صحت کا معائنہ ، سوئمنگ کلاسز اور بچے کی نگہداشت کی سروس 24گھنٹے فراہم کرتا ہے