ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل دیں گے،پورا یقین ہے کہ بھارت کیخلاف میچ ہم ہی جیتیں گے،بھارت پہلا میچ ہارنے کی وجہ سے دباؤ میں ہے کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیاہے کہ اس بارہمیں جیتناہے،بیٹسمین فارم میں ہیں جیت کیلئے بھارت کیخلاف بڑا ٹوٹل بنانا ہو گا، کولکتہ کا میدان پاکستان کیلئے ہمیشہ اچھا رہا،میدان بدل گیا نتیجہ بھی بدلے گا،بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کے بجائے اپنے مثبت پہلووٴں پرغورکررہے ہیں،ہمارے فاسٹ بولربھارتی بولرزکی نسبت زیادہ بہترہیں
پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کی پریس کانفرنس
جمعہ 18 مارچ 2016 16:48
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں (آج)بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل دیں گے،پورا یقین ہے کہ بھارت کیخلاف میچ ہم ہی جیتیں گے،بھارت پہلا میچ ہارنے کی وجہ سے دباؤ میں ہے کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیاہے کہ اس بارہمیں جیتناہے،کولکتہ کا میدان پاکستان کیلئے ہمیشہ اچھا رہا،میدان بدل گیا نتیجہ بھی بدلے گا،بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کے بجائے اپنے مثبت پہلووٴں پرغورکررہے ہیں،ہمارے فاسٹ بولربھارتی بولرزکی نسبت زیادہ بہترہیں۔
وہ جمعہ کو کولکتہ کر کٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وقار یونس نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش کیخلاف 200رنز بنانے پر بلے بازؤں کا اعتماد بڑھا،قومی بلے باز فارم میں ہیں جس جذبے سے بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے اسی جذبے سے بھارت کیخلاف کھیلے تو جیت ہماری ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا باؤلنگ اٹیک ایک جیسا ہے مگر ہمارے فاسٹ باؤلرز بھارت سے بہتر ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کے بجائے اپنے مثبت پہلووٴں پرغورکررہے ہیں، عمادوسیم 7یا8نمبر پرٹیم کیلئے کارآمدہوسکتے ہیں، ابھی تک ٹورنامنٹ میں اسپنرزنے بہترین کرداراداکیاہے،کولکتہ کی وکٹ اچھی ہے،بھارت کیخلاف اچھامیچ ہوگا ۔
وقار یونس نے کہا کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اسلئے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا مگر بھارت کیخلاف (آج) کے میچ میں تاریخ بدل دیں گے، بھارت دباوٴمیں ہے،اس دفعہ جیت ہماری ہوگی،کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیاہے کہ اس بارہمیں جیتناہے،انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے،اسلئے میچ کواسپورٹس کی طرح لیناچاہیے، کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پریس کانفرنس میں نہ آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں میں ہیڈ کو چ نے کہا کہ صحافی شاہدآفریدی سے بہت سخت سوال کرتے ہیں،اس لیے وہ نہیں آئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.