پاک بھارت ٹاکرے کے جنون نے امریکی قونصل خانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا
پاک بھارت میچ پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کا ممبئی میں اپنے ہی قونصل خانے کو کرارا جواب
جمعہ 18 مارچ 2016 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کا جنون شائقین سے بڑھ کر امریکا تک جا پہنچا اور پاکستان اور بھارت کے قونصل خانے بھی پاک بھارت ٹیموں کی حمایت میں 2 حصوں میں تقسیم ہوگئے۔
(جاری ہے)
ممبئی میں امریکی قونصل خانے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 19 مارچ کو ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں ہماری تمام تر سپورٹ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، یہی نہیں امریکی قونصل خانے نے کراچی کے قونصل خانے سے سوال کیا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے جس پر کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے نے انتہائی دلچسپ جواب دیا۔
کراچی کے قونصل خانے نے نہ صرف ممبئی کے قونصل خانے کو بھرپور جواب دیا بلکہ اپنے جواب میں قومی ٹیم کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں قومی کھلاڑی خوشی مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ممبئی کے قونصل خانے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والی ٹیم اس طرح دکھائی دیتی ہے اور انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے میں گرین شرٹس کی حمایت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.