کر کٹ کی معرف ویب سائٹ "کر ک انفو" پر ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیموں کی ووٹنگ

جمعہ 18 مارچ 2016 16:49

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء )کر کٹ کی معرف ویب سائٹ "کر ک انفو" پر ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیموں کی ووٹنگ میں شائقین کر کٹ نے بھارت کو پہلی اور پاکستان کو دوسری متوقع فاتح ٹیم قرار دیدیا،بہترین باؤلرز کی ووٹنگ میں محمد عامر میگا ایونٹ کے بہترین باؤلر قرار،جبکہ ویرات کوہلی بہترین بلے باز قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کر کٹ کی مشہور ویب سائٹ "کر ک انفو''نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ،بہترین بلے باز اور باؤلرز کیلئے ووٹنگ کرائی،جس پر دنیا بھر سے 36ہزار سے زائد شائقین کر کٹ نے آن لائن اپنا ووٹ دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کیلئے فیورٹ ٹیموں میں بھارت نے 35فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی،پاکستان نے 27فیصد ووٹ حاصل کر کے میگا ایونٹ کی دوسری متوقع فاتح ٹیم قرار پائی جبکہ ووٹنگ میں نیوزی لینڈ نے 9فیصد ، آسٹریلیا اور جنوبی آفریقہ نے 8،8فیصد ،بنگلہ دیش نے 4فیصد ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے 3،3فیصد ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کی میگا ایونٹ کے بہترین باؤلز کی ووٹنگ میں پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر 41فیصد ووٹ لیکر پہلے ،بھارت کے رویندرا ایشون 33فیصد ووٹ لیکر دوسرے بہترین باؤلر قرار پائے جبکہ بہترین بیٹسمین کیلئے ویرات کوہلی 43فیصد ووٹ لیکر پہلے اور افریقی بلے باز اے بی ڈویلئیرز دوسرے بہترین بلے باز رہے۔