پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
جمعہ 18 مارچ 2016 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ طلباء کیلئے مختص لیپ ٹاپ اسٹاف ممبران کو بھی تھما دیے گئے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ‘طلباء کیلئے مختص لیپ ٹاپ 100سے زائد اسٹاف ممبران میں تقسیم کئے گئے ہیں جس کا ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹس لیا اورا سٹاف ممبران کو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز واپس کرنا پڑے۔
دوسری جانب ترجمان پشاور یونیورسٹی کے مطابق کئی اسٹاف ممبرز نوکری کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں لیپ ٹاپ دیے گئے ‘یہ وضاحت ایچ ای سی حکام کو پیش کی گئی تو انہوں نے اسٹاف ممبران سے واپس لیے گئے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز انہیں دوبارہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے اسٹاف ممبرز کو آئندہ بھی لیپ ٹاپ کمپیوٹرز دینے کی اجازت دے دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.