وزیر خزانہ کی مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو ایسٹر سے پہلے 22 مارچ کوایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری

جمعہ 18 مارچ 2016 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ایسٹر کے موقع پر 22 مارچ کو رواں ماہ کی پیشگی تنخواہ اور پنشن ادا کر نے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق اس ضمن میں فیصلہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی سہولت کیلئے 27 مارچ کو منائے جانے والے تہوار ایسٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :