وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف سے حبکو کے وفد نے ملاقات، حبکو حکام کی وفاقی وزیر پانی و بجلی کو کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس پر بریفنگ، حبکو چینی کمپنی کے تعاون سے 660میگاواٹ کے 2پاورپلانٹس لگائے گی ،بجلی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیرخواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 17:18
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف سے حبکو کے وفد نے ملاقات کی،جس میں انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران حبکو حکام نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کی پیداوار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق حبکوحکام نے کہا کہ حبکو چینی کمپنی کے تعاون سے 2پاورپلانٹس لگائے گی جن سے 660میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔
اسی طرح ان پاور پلانٹس کے ساتھ ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائیگا،جو ان پاور پلانٹس کی پیداواری کارکردگی کو برقرار رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ بہت جلد ملک کو اندھیروں سے نکال دیا جائے گا۔حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف پاور منصوبوں پر کام کررہی ہے۔بجلی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.