جہاز کے ذریعے مہاجرین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،چھ اسمگلر گرفتار

اسمگلر ایک چھوٹے ساخت کے طیارے کی مدد سے سات عراقی مہاجرین کو اٹلی منتقل کرنا چاہتے تھے

جمعہ 18 مارچ 2016 17:31

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)یونانی پولیس نے انسانوں کے اسمگلروں کے ایک گروپ سے وابستہ چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اسمگلر ایک چھوٹے ساخت کے طیارے کی مدد سے سات عراقی مہاجرین کو اٹلی منتقل کرنا چاہتے تھے۔ میسولونگھی میں مارے گئے اس چھاپے میں ایک پائپرطیارے کے علاوہ چونتیس ہزار چار سو تیس یورو، دو کاریں اور سات سو گرام منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس گروہ سے وابستہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہر مہاجر نے اس سفر کے لیے ان اسمگلروں کو ساڑھے چار ہزار تا ساڑھے سات ہزار یورو ادا کیے تھے، یونانی پولیس نے انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ولیس کے مطابق مغربی یونان کے علاقے میسولونگھی میں گرفتار کیے گئے ان اسمگلروں میں چار یونانی جبکہ دو عراقی باشندے شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اسمگلر ایک چھوٹے سے طیارے کے ذریعے مہاجرین کو یونان سے اٹلی لے جانا چاہتے تھے۔یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ مہاجرین میں بچے بھی شامل تھے۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی، جب یہ جہاز اڑنے ہی والا تھا۔اطلاعات ہیں کہ دو اسمگلروں نے ایتھنز میں موجود ان مہاجرین کو گاڑی کے ذریعے میسولونگھی پہنچایا تھا اور وہاں سے انہیں آگے منتقل کیا جانا تھا۔

یونانی پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مہاجرین کو غیر قانونی طور پر چھوٹے ایئر کرافٹ کے ذریعے یونان سے دیگر مغربی یورپی ممالک منتقل کرنے والے انسانوں کے اسمگلروں کے ایک مجرمانہ گروہ کو پکڑ لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میسولونگھی میں مارے گئے اس چھاپے میں ایک پائپرطیارے کے علاوہ چونتیس ہزار چار سو تیس یورو، دو کاریں اور سات سو گرام منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ سے وابستہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔